جسٹن ٹروڈو نے ہندوؤں کی علامت سواستیکا کو ’نازی‘ سے تشبیہ دے دی

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ہندوؤں کی علامت سواستیکا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نفرت پھیلانے والے نشانات کو پارلیمنٹ کے قریب ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہے، جب ہم نفرت انگیز زبان اور تصویریں دیکھتے یا سنتے ہیں، تو ہمیں اس کی مذمت کرنا چاہیے۔‘

جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ’پارلیمنٹ ہل پر کسی بھی فرد کے ذریعے سواستیکا کی نمائش ناقابل قبول ہے، کینیڈین کو پرامن طریقے سے جمع ہونے کا حق ہے لیکن ہم یہود دشمنی، اسلامو فوبیا یا کسی بھی قسم کی نفرت کو برداشت نہیں کر سکتے۔‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوؤں کی سواتیکا پر تنقید کی ہو، اس سے قبل وہ سواتیکا کا موازنہ نازی علامت ‘ہیکنکریز’ سے کر چکے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کے بیان نے انڈیا کے ہندوؤں انتہا پسندوں کو آگ بگولہ کر دیا، ایک ہندو انتہاپسند ونود بسال نے جسٹن ٹروڈو کو جواب میں کہا ہے کہ ہندو نشان ‘سوستیکا’ کو نازی کی علامت ‘ہیکنکریز’ یا ہُکڈ کراس کے ساتھ ملانا بند کریں۔

’آپ کی زبان صاف ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے قریب آ کر یا ان کی حفاظت کر کے آپ ہندو فوبک اور انڈیا فوبک بننے کی طرف مائل ہیں جو کینیڈا جیسے ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔ یاد رکھیں! دہشت گردی زندہ نہیں رہ سکتی حتیٰ کہ اس کے بانی اور حامی بھی نہیں۔‘

واضح رہے کہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کینیڈا کی ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدیدار نے 21 ستمبر کو کینیڈا کی ایسوسی ایٹڈ پریس میں کیا تھا۔ کینیڈا کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے طویل تفتیش کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ قتل کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس کے تعین کردہ اسٹیشن چیف کی نگرانی میں ہوا۔

کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے گزشتہ روز کینیڈا کی پارلیمان میں کہا کہ ’کینیڈا کی سرزمین پر کسی کینیڈین شہری کے قتل میں کسی غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔ یہ آزاد، کھلے اور جمہوری معاشروں کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‘

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر پہلے سے جاری بات چیت کا عمل بھی معطل کر دیا تھا۔ کینیڈا کی وزیر تجارت میری این کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ کینیڈا نے دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی