بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب فیلڈ امپائرز نے سری لنکن بیٹرانیجیلو میتھیوز کو کریز پر تاخیر سے بال کھیلنے پر ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا گیا۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے، تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔
اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔
Absolutely pathetic what happened in Delhi today#AngeloMathews
Sri Lanka all-rounder Angelo Mathews had to walk back to the dugout after Bangladesh skipper Shakib al Hasan appealed for a timed-out. during the ICC ODI World Cup.#BANvSL #SLvBAN pic.twitter.com/QTFDm3NkDj— Siddhant Anand (@JournoSiddhant) November 6, 2023
بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔
سابق کرکٹرز بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کے اس عمل پر ناپسندیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایسے آؤٹ کرنا اچھا عمل نہیں تھا‘۔
Well, that wasn’t cool ⏰
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) November 6, 2023
سابق پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس نے اننگز بریک کے دوران بھارتی اسپورٹس چینل اسکائی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’انیجیلو میتھیوز کے ایسے آؤٹ ہونے سے میں لطف اندوز نہیں ہوا اور نہ ہی یہ عمل سپرٹ آف کرکٹ کے لیے اچھا تھا۔ میں پرانے خیالات رکھنے والا آدمی ہوں لیکن اینجیلو میتھیوز کو ایسے آؤٹ کرنے کے لیے بہت ڈرامہ رچایا گیا‘۔
‘I didn’t enjoy what I saw out there. I already said what I had to, and that wasn’t good for the spirit of cricket. I am old school and I think that was a lot of drama to get Angelo Mathews out’ – Waqar Younis 👀 #CWC23 #SLvsBAN pic.twitter.com/jPWNBXurHW
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 6, 2023
بنگلہ دیشی کمنٹیٹر اطہر علی خان نے اس صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’شکیب الحسن نے اپنا حق استعمال کیا جا کہ درست عمل ہے لیکن ان پر اننگز کے دوران سلو اوور ریٹ رکھنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جانا چاہیے‘۔
Bangladesh commentator Athar Ali Khan says Shakib Al Hasan was well within his rights to appeal for that decision against Angelo Mathews, and Bangladesh would have been penalized for slow over-rate had he not done it 👀 #CWC23 #SLvsBAN pic.twitter.com/jIahgXA4ny
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 6, 2023
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق سابق فاسٹ بولر ای این بشب نے کہا کہ ’فیلڈ امپائرز نے شکیب الحسن کو اپنی اپیل واپس لینے کا کہا لیکن انہوں نے صاف صاف انکار کر دیا’۔
Ian Bishop speaks on Angelo Mathews’ dismissals#SLvBAN #ODIWorldCup2023 #ICCWorldCup2023 #SLvsBAN pic.twitter.com/6Gsmpc7S2m
— RVCJ Media (@RVCJ_FB) November 6, 2023
بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران فورتھ امپائر ایڈرین ہولڈ اسٹاک نے اینجیلو میتھوز کے آؤٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی سی قوانین کے مطابق اینجیلو میتھیوز مقررہ وقت سے تاخیر کر چکے تھے اور انہیں اس کے بعد یاد آیا کہ اُن کا ہیلمٹ ٹوٹا ہوا ہے‘۔
Reserve umpire Adrian Holdstock said that Angelo Mathews ran out of time before his helmet strap broke ⌛️https://t.co/Tzt42X1ya1 #CWC23 pic.twitter.com/4AmACr3iVs
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 6, 2023
ٹائم آؤٹ پر بات کرتے ہوئے فورتھ امپائر نے کہا کہ آؤٹ ہو جانے کے بعد آنے والے بیٹر کے لیے ضروری ہے کہ وہ 02 منٹ کے اندر اگلی گیند کا سامنا کرے، اور قوانین کے مطابق ٹی وی امپائر کا یہ کام ہے کہ ایک بیٹر کے آؤٹ ہوجانے کے اگلے 02 منٹ وقت کی مانیٹرنگ کرے اور اگر اگلا بیٹر مقررہ 02 منٹ میں اگلی گیند کا سامنا نہیں کرتا تو فیلڈ امپائر کو آگاہ کرے۔
آئی سی سی قانون40.1 کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آؤٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔