8 سے 10 نومبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

08 اور 09 نو مبر کو ملک کے بالا ئی علا قوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو کہ 08 نومبر کی شام یا رات کو ملک کے مغربی بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور جمعہ کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمایت کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 نومبر کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، خاران، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ 7 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق08 سے 09 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، بھکر، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

08 سے 10 نومبر کے دوران کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور اور گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند یا سموگ بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی کسانوں اور سیاحوں کو ہدایت

بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے جبکہ محمکہ موسمیات نے ہدایت جاری کی ہے کہ بارانی علاقوں کے کسان موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔

محکمہ موسمیات نے شما لی علا قہ جا ت میں جا نے والے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp