نادرا سے جانشینی سرٹیفیکیٹ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کی فوری اور آسان سہولت عوام کو فراہم کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نادرا کی جانب سے جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے مراحل بتائے گئے ہیں۔

نادرا سے جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے مراحل

1۔ جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے پہلے مرحلے میں ورثاء میں سے نامزد فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ، فوت ہونے والے فرد کا فوتیدگی سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن کے ہمراہ درخواست جمع کرائے گا۔

2۔ دوسرے مرحلے میں وفات پا جانے والے فرد کے ورثاء اور کُل اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہیں۔

3۔ اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد متوفی کے اندرون اور بیرون ملک مقیم قانونی ورثاء کی جانب سے بیانِ حلفی جمع کرانا ہو گا اور بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازمی ہو گی۔

4۔ جانشینی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے ورثاء کے لیے نادرا ویب سائٹ اور قومی اخبارات میں پبلک نوٹسز کی اشاعت کرانا لازمی ہو گی۔

5۔ یہ تمام مراحل طے کرنے کے  15 دن بعد جانشینی سرٹیفیکیٹ کا اجراء ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری

فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی، وفاقی وزیر ثقافت کا مشترکہ فلم پروڈکشن پر زور

برطانوی ڈاکٹر ڈھاکا پہنچ گئے، بیگم خالدہ ضیا کی صحت کا جائزہ لیں گے

ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا

وفاقی آئینی عدالت نے ارشدشریف قتل کیس میں سوموٹو کارروائی کے تحت پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟