اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا وقت ہے، سراج الحق

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہی وقت ہے کہ اہل فلسطین کی مدد کی جائے۔ فلسطین کے عوام اسرائیل اور امریکا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

سیالکوٹ میں ’لبیک یا فلسطین یوتھ کنونشن‘ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے، آج سے 76 سال قبل اس کا کوئی وجود نہیں تھا۔ دنیا کی شیطانی قوتیں غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے غزہ پر چند روز میں اُتنی بمباری کر دی ہے جتنی امریکا نے کئی سالوں میں افغانستان میں کی۔

سراج الحق نے کہاکہ اہل فلسطین پتھر اور غلیل اٹھا کر اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ فوج کا مقابلہ فوج کو کرنا چاہیے، اس وقت متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا وقت ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی غزہ کی صورت حال پر سراج الحق کو بریفنگ

قبل ازیں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی موجودہ صورت حال پر سراج الحق کو مکمل بریفنگ دی، انہوں نے پاکستان اور باقی دنیا میں غزہ کے لیے آواز اٹھانے پر جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امورخارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp