الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک میں انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ضلعی سطح پر انتخابی فہرستیں 15 نومبر تک مکمل کرلی جائیں گی جبکہ حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت رواں ماہ کے آخر تک ہوگی، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 34 میڈیا ورکشاپس کے علاوہ اب تک 707 طلبا کے اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا ہے، 10لاکھ سے زیادہ افراد کو پولنگ کے عمل کے لیے اندراج کرنے کے لیے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

ملک بھر میں تعیناتی کے لیے پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن اور اس کے ملک بھر میں انتخابی اہلکار، پولنگ ورکرز اور رضا کار مستعدی سے ایک ہموار اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں کہ جمہوریت کی بنیاد لوگوں کی نمائندگی پر منحصر ہے جہاں ہر ایک ووٹ کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کی گنتی کی جاتی ہے۔

ترجمان نے نومبر 2021 سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے الکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے خاص طور پر طلبا کے ساتھ آگاہی کے مختلف سیشنز کے انعقاد کا ذکر کیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ آؤٹ ریچ ونگ (ایم سی او) کی جانب سے سول سوسائٹی کی اہم تنظیموں کے تعاون سے 34 میڈیا ورکشاپس کے علاوہ اب تک 707 طلبا کے اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

ان سیشنز میں خواتین، اقلیتوں، ٹرانس جینڈر افراد، معذور افراد، اکیڈمی، بلاگرز، رضاکار طلبا اور مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے شرکا کی ایک متنوع صف شامل تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی