عدالت نے پی ٹی آئی، عمران خان کی کوریج پر پابندی کا پیمرا حکمنامہ معطل کردیا

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کا 31 مئی 2023 کا وہ حکم نامہ معطل کر دیا جس میں 9 مئی 2023 کے واقعات کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پارٹی سربراہ عمران خان کی کوریج پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

جسٹس محمود اے خان نے کیس کی سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ایڈوائزر اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی طاہر نے کیس کی پیروی کی۔

بیریسٹرعلی طاہرنے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کا حکم قانون کے لحاظ سے درست نہیں تھا اور اس کی وجہ سے ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ یہ حکم نامہ عدالت کے دیگر فیصلوں سے بھی متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیمرا نے خود ہی حکم نامہ جاری کیا تھا اور پیمرا بورڈ اور کونسل آف کمپلینٹس کے کورم کو نظرانداز کیا تھا۔

بیریسٹرعلی طاہر نے کہا کہ حکم نامہ جاری کرتے وقت پی ٹی آئی اور اراکین کی بات نہیں سنی گئی اور یہ حکم آزادی اظہار کی خلاف ورزی بھی کرتا ہے۔ عدالت نے مزید وجوہات پیش کرنے تک پیمرا کا حکم معطل کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp