190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں وزارت قانون نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل کرے گی۔

‏وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جو سائفر کیس میں گرفتار تھے اب انہیں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل سائفر کیس میں بھی عمران خان کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔

12 نومبر کو وفاقی کابینہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔

عمران خان اور شاہ محمود کے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کی تھی۔

سمری میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی، اسپیشل برانچ کی تھریٹ رپورٹ اور جج کھ سفارش کی کاپی بھی ساتھ منسلک کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp