190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس : احتساب عدالت کا عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کا حکمنامہ جاری

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی 4 دن نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں، نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید 5 روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔‘

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی گئی، نیب کے مطابق تفتیش کے دوران نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور اس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نیب کے مطابق مقدمے سے متعلق اصل دستاویزات مطلوب ہیں جو علی ظفر ایڈووکیٹ کی تحویل میں ہیں، نیب کے مطابق ان دستاویزات سے متعلق جرح کے بعد تفتیش مکمل کرلی جائے گی۔

تحریری حکم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب پہلے ہی کیس سے متعلق تمام دستاویزات تحویل میں لے چکا ہے، وکلاء کے مطابق نیب کو تفتیش کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے، وکلاء کے مطابق نیب کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔

احتساب عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ دستاویزات سے متعلق جرح کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 کے بجائے 2 روز کی توسیع کی جاتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 23 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟