190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم، کیس آفیسر عاصم منیر، پراسیکیوٹرز روح الامین اور ہارون بلوچ شامل ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے 3 روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کی تفتیش کے بعد فریقین کو بھی دوبارہ سنا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد نیب ٹیم نے اڈیالہ میں ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی۔

عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جیل میں سماعت کرتے ہوئے عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل سائفر کیس میں بھی گرفتار ہیں اور ان کا جیل ٹرائل چل رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘