وہ ہالی ووڈ اسٹارز جو بڑی عمر میں شہرت کی بلندی پر پہنچے

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہم نے اکثر سنا ہے کہ ہر اداکار زندگی میں کہیں نہ کہیں جا کر مشہوری کی بلندیوں کو چھوتا ہے اور یہ وقت اکثر ایسا ہوتا ہے جب انسان جوان ہو یا اس نے نیا نیا کام شروع کیا ہو لیکن کچھ ایسے بھی اداکار ہیں جن کو اپنی فیلڈ میں مقبولیت ایک طویل عرصے بعد بڑی عمر تک پہنچ کر حاصل ہوئی۔

البرٹ فنی

64  سال کی عمر میں ہالی ووڈ اداکار البرٹ فنی نے اپنےکیریئر کا ایک بڑا رول کیا جو ان کی وجہ شہرت بنا۔

اسٹیون سوڈربرگ کی فلم ’ایرن بروکووچ‘ میں جولیا رابرٹس کے ساتھ مرکزی کردار میں آنے والے البرٹ فنی نے زندگی بھر سپورٹننگ رولز کیے لیکن اس فلم کے بعد ان کی قسمت کھل گئی۔

ایان میک کیلن

ہالی ووڈ اداکار ایان میک کیلن نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ’دا لارڈ آف دا رنگز‘ کی جس سے وہ خاصے مقوبل ہوگئے۔ یہ فلم انہوں نے اس وقت کی تھی جب وہ 64 برس کے تھے۔

’دا لارڈ آف دا رنگز‘ کے دوسرے حصے، ’دا لارڈ آف دا رنگز: دا ٹو ٹاورز‘ میں ایان میک کیلن نے گینڈالف دی گرے کا کردار ادا کر کے مداحوں کے دل جیت لیے اور اسی لیے ان کی کارکردگی لوگوں کو آج بھی یاد ہے۔

فلم کے باقی 2 حصوں میں بھی گینڈالف دی گرے بن کر ایان میک کیلن نے اپنی ایک شناخت بنائی جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

کرٹ رسل

کرٹ رسل ہالی ووڈ میں ایک بہت بڑا نام سمجھے جاتے ہیں لیکن سب کو یہ بات معلوم نہیں کہ کرٹ رسل ہمیشہ سے اتنے مشہور نہیں تھے اور انہیں اپنا نام بنانے میں کافی وقت لگا۔

انہوں نے 64 سال کی عمر میں ’دا ہیٹفل ایٹ‘ فلم کو اپنی اداکاری سے چار چاند لگا دیے۔ ان کے اور بھی اور بھی دیگر کرداروں میں ٹومب اسٹون اور دی تھنگ بھی شامل ہیں جو آج بھی مداحوں کو بہت پسند ہیں۔

مورگن فری مین

اس میں کوئی شک نہیں کہ مورگن فری مین ہالی ووڈ کا ایک بہت بڑا نام ہے اور شاید ہی کوئی شائق ہوگا جو ان سے واقف نہ ہو۔ لیکن بہت سے ایسے اداکاروں کی طرح جن کو محنت کر کے اپنا نام بنانا پڑا، مورگن فری مین کی بھی کچھ ایسی ہی کہانی ہے۔

مورگن فری مین کی سب سے زیادہ کامیاب ہونے والی فلم ’شو شینک ریڈیمپشن‘ تھی جو ان کو 58 سال کی عمر میں ملی۔ سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم جیل کے قیدیوں کے فرار پر بنی تھی اور آج 29 سال گزرجانے کے باوجود اس فلم کو دنیا کی بہترین فلموں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔

مداحوں کو اس فلم میں مورگن فری مین کی شاندار ادکاری آج بھی یاد رہ گئی۔ مذکورہ فلم نے مورگن فری مین کے لیے ہالی ووڈ انڈسٹری میں مزید دروازے کھولے۔

انتھونی ہوپکنز

انتھونی ہوپکنز ان چند ناموں میں سےایک  ہے جسے سنتے ہی ہمارے دماغ میں ان کا کیا ہوا کام آجاتا ہے۔

انہوں نے 82 سال کی عمر میں سنہ 2020 میں ریلیزہونے والی فلم ’دا فادر‘ میں اعلیٰ پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

فلم ایک ڈیمینشیا کے مریض پر بنی ہے اور اس کردار کے لیے انتھونی ہوپکنز کو’بیسٹ ایکٹر‘ کیٹگری میں آسکر ایوارڈ ملا جبکہ انہوں نے 82 سال کی عمر میں یہ ایوارڈ جیت کر ایک ریکارڈ بھی قائم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp