اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست، نیتن یاہو کا اختتام قریب ہے، ترک صدر اردوان

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، نیتن یاہو کو کہتا ہوں کہ اب تمہارا اختتام قریب ہے۔

پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہاکہ اسرائیل غزہ کے عوام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ایٹم بم کی بنیاد پر دھمکیاں دینے والوں کا انجام قریب ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں جو کر رہا ہے اگر یہ قتل عام اسی طرح جاری رہا تو اس دہشت ریاست کی پوری دنیا سے توثیق ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم کوشش جاری رکھیں گے کہ اسرائیل کو عالمی میدان میں تنہا کیا جائے۔

رجب طیب اردوان نے کہاکہ غزہ میں ظلم و ستم کرنے والے سیاسی و فوجی رہنماؤں کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp