وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی نے اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے کوچنگ اسٹاف کی ذمہ داریاں تبدیل کی ہیں، اس کے علاوہ محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتانوں کا اعلان کرتے ہوئے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کے مشن ورلڈ کپ کے دوران ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

انضمام الحق نے موقف اختیار کیا تھا کہ لوگ بغیر تحقیق کے مختلف باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔

انہوں نے کہاکہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، پی سی بی انکوائری کرے میں دستیاب ہوں۔

انضمام الحق نے کہا تھا کہ مجھے فون پر بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جس پر میں نے کہا کہ انکوائری تک میں عہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔

انضمام الحق نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp