آزاد کشمیر کے علاقے جہاں شادی بیاہ کی دلچسپ قدیم روایات اب بھی زندہ ہیں

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کئی جگہوں پر شادی بیاہ میں پرانی روایات کو آج بھی زندہ رکھا گیا ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی وادی نیلم کے دور دراز گاؤں ’کھٹا چگلی‘ کی ہے جہاں حال میں ایک شادی میں دلہن کو ڈولی میں بٹھا کر رخصت کیا گیا۔

اس روایت کے مطابق دلہن کے بھائی ڈولی کو کندھے پر اٹھا کر دشوار  گزار راستوں سے ہوتے ہوئے دلہا کے گھر پہنچاتے ہیں۔ جب بارات  دلہن کو لینے جاتی ہے تو دلہا کے دوست خالی ڈولی کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

یہاں یہ بھی رواج ہے کہ دلہا کے  ایک سے زیادہ دوست ہوتے ہیں۔ اس شادی میں دلہا کے 23 دوست تھے۔ ان دوستوں کو دولہا کی طرف سے ایک جیسے کپڑے تحفے میں دیے جاتے ہیں۔ سارے دوست بارات والے دن وہ کپڑے پہن کر دلہے کے گھر سے نکلتے ہیں اور اس جگہ جاتے ہیں جہاں پیسے دیے جاتے ہیں جسے مقامی زبان میں سلامی کہتے ہیں۔

جس شخص کو سلامی جمع کرنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے وہ ایک ایک کر کے دولہے کے دوستوں کا نام پکارتا ہے۔ جس کا نام پکارا جاتا ہے وہ جاتا ہے اور اسے پیسے دینا ہوتے ہیں۔ جس کا نام سب سے پہلے پکارا جاتا ہے اگر اس نے سلامی میں ایک ہزار روپے دیے تو اس کے بعد آنے والے دوست کو اس سے زیادہ پیسے جمع کروانا ہوتے ہیں۔ آخری دوست تک یہ رقم بڑھتی جاتی ہے۔ اس میں خوش قسمت وہ ہوتا ہے جس کا نام سب سے پہلے پکارا جاتا ہے کیوں کہ اس کو کم پیسے دینا پڑتے ہیں۔

اسی طرح یہاں یہ بھی رواج ہے کہ شادی پہ آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کی ذمہ داری گاؤں کے لوگ مل کر انجام دیتے ہیں۔

شادی پہ آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا کھلانے کے لیے کسی ہال یا کمرے میں لکڑی کے بینچ بنائے جاتے ہیں جس پہ مہمانوں کو بٹھایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے مہمانوں کے ہاتھ دھلائے جاتے ہیں۔  اس کے بعد مہمانوں کے سامنے پلیٹس رکھی جاتی ہیں۔

ایک نوجوان مہمانوں کے آگے چاولوں کا ٹرے لے کر آتا ہے جو مہمانوں کے آگے رکھا جاتا ہے اور مہمان اپنی مرضی سے اپنی پلیٹ میں چاول ڈالتے ہیں۔ اس کے بعد ایک اور نوجوان برتن میں سالن لے کر آتا ہے اور مگ سے چاولوں والی پلیٹ میں سالن ڈالتا ہے۔ ایک اور شخص ہر پلیٹ میں گوشت رکھتا ہے۔

کھانے کے آخر میں میٹھے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے زیادہ تر دیہی علاقوں میں  میٹھے میں زردہ بنایا جاتا ہے۔

مزید جانیے اس ویڈیو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں