رنبیر کپور بیگم کو لپ اسٹک کیوں نہیں لگانے دیتے؟ عالیہ بھٹ نے اصل قصہ بیان کردیا

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے ہدایتکار کرن جوہرکے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ نے پچھلے چند برسوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خوب دھوم مچائی ہوئی ہے، اس کی بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ اس ٹاک شو میں بہت سی ایسی باتیں ہوتی ہیں جو اکثر خبریں بن جاتی ہیں، بالی وڈ ستاروں کے مداح ان خبروں کو دیکھنا اور سننا پسند کرتے ہیں۔

’کافی ود کرن‘ کی حالیہ قسط میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جس کے اب سوشل میڈیا پہ خوب چرچے ہیں۔ ’کافی ود کرن‘ میں نند اور بھاوج کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ اکٹھی شریک ہوئیں، اس قسط میں کافی دلچسپ باتیں سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی شادی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے چچا ذاد بھائی رنبیر کپور سے ہوئی ہے، دونوں کی ایک بیٹی ’راحا‘ ہے۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ان کے شوہر کو ان کا لپ اسٹک لگانا پسند نہیں ہے۔ اس ویڈیو میں عالیہ اپنے مداحوں کو دکھا رہی ہیں کہ وہ لپ اسٹک کیسے لگاتی ہیں اور ویڈیو کے آخر میں بتاتی ہیں کہ وہ جب بھی ہونٹوں پہ کچھ لگاتی ہیں تو ان کے شوہر فوراً انہیں ہٹانے کو کہتے ہیں، کیوں کہ ان کو ان کے ہونٹوں کا قدرتی رنگ پسند ہے۔

 

عالیہ بھٹ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے رنبیر کپور پر کڑی تنقید کی اور انہیں ایک بدمزاج اور اپنی بیوی کو کنٹرول کرنے والا شخص قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد رنبیرکپور کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ اپنے بارے میں وضاحت پیش کر رہے ہیں۔ رنبیر نے کہا کہ انہیں عالیہ کے ہونٹوں کا رنگ پسند ہے، صرف اسی لیے انہوں نے یہ بات کی تھی۔ ان کا کوئی اور مطلب نہیں تھا اور نہ ہی وہ اپنی بیوی کی ذاتی زندگی میں بلاوجہ دخل اندازی کرتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا’ اگر میرے بارے میں کوئی بات کرنے ہی ہے تو میرے کام کی حد تک محدود رکھیں، میرا بنیادی مقصد کام کرنا ہے اور کچھ نہیں‘۔

عالیہ بھٹ نے اسی حوالے سے’کافی ود کرن‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کے شوہر رنبیرکپور کو بالکل غلط سمجھتے ہیں، وہ بد مزاج بالکل نہیں ہیں بلکہ بہت ہی پیار کرنے والے اور خیال رکھنے والے شوہر اور باپ ہیں۔

اس پر کرینہ کپور اور کرن جوہر کا کہنا تھا کہ رنبیرکپور کا سوشل میڈیا پہ اتنی تنقید کا سامنا کرنے کی ایک بہت بڑی وجہ ہے کہ رنبیر خود سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بھی کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا کا غلط استمعال کرتے ہوئے بات کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp