’کیا بالی ووڈ ادکارہ عالیہ بھٹ خوش ہیں‘ انٹرنیٹ صارفین یہ سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وُوڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی کئی بلاک بلاسٹر فلموں کے ذریعے ہندی فلموں میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں اور اب جلد ہی نیٹ فلکس کی ایکشن فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

منگل کے روز اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ہمراہ وائرڈ پر  بات چیت کے دوران انٹرنیٹ پر ‘سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے سوالات’ کے جوابات دیے۔

وائرڈ کے سیٹ پر یہ بات سامنے آئی کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے گوگل سے اداکارہ عالیہ بٹ سے متعلق کئی سوالات پوچھے گئے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پوچھا گیا کہ ‘کیا عالیہ بھٹ خوش ہیں؟’ جس پر پہلے تو عالیہ بھٹ حیران ہوئیں، بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ لوگ اس کے بارے میں گوگل سے ایسا کیوں پوچھ رہے ہیں؟

یو ٹیوب چینل وائرڈ کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’لوگ گوگل پر پوچھ رہے ہیں (کیا عالیہ بھٹ خوش ہیں)؟ مجھے معلوم ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہوں گے کیونکہ میرا چہرہ ہی ایسا ہے، میں واقعی اداس لگ رہی ہوں، لیکن میں بہت خوش ہوں! میں شاید اس وقت زندہ رہنے والے سب سے خوش انسان کی طرح ہوں۔‘

اداکارہ عالیہ بھٹ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا انہں نے کوئی ٹیٹو بنوایا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر رنبیر کپور اور ان کے درمیان ٹیٹو بنوانے کے بارے میں بات ہوئی تھی لیکن ابھی تک بنوایا نہیں ہے۔

عالیہ اور مجھے نمبر ’8‘ پسند ہے، رنبیر کپور

یہ سوال اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ میش ایبل انڈیا کے ساتھ 2022 کے ایک انٹرویو میں ادکارہ عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر نے کہا تھا کہ عالیہ اور وہ اپنی کلائی پر مماثل نمبر ‘8’ ٹیٹو بنوانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں، عالیہ کو نمبر ‘8’ پسند ہے۔

نمبر ‘8’ کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکار رنبیر کپور نے کہا تھا نمبر ’8‘ کے ساتھ کوئی توہم پرستی منسلک نہیں ہے، میری ماں کی سالگرہ آٹھ (جولائی) کو ہے، اس لیے مجھے نمبر ’8‘ پسند ہے۔

واضح رہے کہ ادکارہ عالیہ بھٹ کی فلم راکی ’رانی کی پریم کہانی‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور ریلیز کے 2 ہفتوں کے اندر 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ میں انٹری

اداکارہ عالیہ بھٹ جلد ہی ایکشن تھرلر فلم ہارٹ آف سٹون میں ’ہیکر کیا دھون‘ کے کردار میں نظر آئیں گی، ٹام ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا ٹریلر گزشتہ سال ہی ریلیز کر دیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp