وفاقی حکومت گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے پر رضامند

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے نے وفاقی محکمہ پاسکو کی گندم خریداری مہم کے لیے  3900 روپے فی من قیمت مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی کم ازکم قیمت خرید میں گزشتہ سال کے مقابلے غیر معمولی اضافہ کیے جانے پر اپنے شدی دتحفظات اور اعتراضات کا اظہار کردیا ہے۔

تاہم دونوں صوبوں کی کابینہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اعلان کردہ قیمتوں کو تسلیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور وفاقی محکمہ پاسکو کی گندم خریداری مہم کیلیے بھی 3900 روپے فی من قیمت مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی وافر دستیابی اور قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلیے وزیر اعظم کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بے رحمانہ کارروائی کے حکم کے بعد کاروباری حلقوں میں سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

کاروباری حلقوں کاکہناہے کہ اگر تاجروں کی حقیقی اور قابل تصدیق لاگت کو نظر انداز کر کے اپنی من چاہی قیمتوں کو لاگو کروانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے تاہم ناجائزمنافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید برآں گزشتہ روز بھی لاہور میں محکمہ خوراک نے کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں بنائی گئی غیر قانونی آٹا فیکٹری پکڑ لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟