190 ملین پاؤنڈز سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکمنامہ جاری

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

احتساب عدالت عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکمنامہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالت نے جمعہ کے روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

گزشتہ سماعت کا احوال

گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی تھی۔

عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے بتایا تھا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کی ہے۔

لطیف کھوسہ نے بتایا تھا کہ عدالت نے یہ حکم دیا ہے کہ نیب جیل کے اندر چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرسکتی ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب کے حوالے نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک نیب کے حوالے کیا ہے۔ نیب کو طے کرنا ہے کہ اب چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیسے کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘