امریکا نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہوں پر پابندیاں لگا دیں

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہوں پر پابندیاں لگا دیں، پابندیوں میں دیگر گروہوں سمیت ایران کے ساتھ اتحاد کرنے والا مسلح گروپ کتائب حزب اللہ بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے عراق میں موجود عسکریت پسند گروہ جن میں جزب اللہ بھی شامل ہے پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکا نے عراق اور شام میں نیٹو فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کیں۔

رپورٹ کے مطابق 17 اکتوبر کے بعد سے امریکی افواج اور اس کی قیادت میں اتحادی افواج پر عراق اور شام میں کم از کم 58 حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم 59 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

امریکا نے اس خدشے کے پیش نظر پابندی عائد کی کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور دونوں کے درمیان تنازع مشرق وسطیٰ کے باقی حصوں تک پھیل جائے گا اور پورے خطے میں امریکی افواج کے اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ سے وابستہ 6 افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ حزب اللہ کو امریکا پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں گروپ کے اہم فیصلہ ساز ادارے کا ایک رکن، امور خارجہ کا ایک عہدیدار اور ایک فوجی کمانڈر شامل ہے۔

ان کے متعلق محکمہ خزانہ نے کہا کہ وہ جنگجوؤں کو تربیت دینے کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ القدس فورس کے ایک عہدیدار پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ القدس فورس ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک شاخ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ عہدیدار ایران میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے لیے سفر اور تربیت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے بھی ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کسی بھی موقع پرست فریق کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ گروپ ہیں جو اپنے مفادات کے لیے غزہ کی صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچے اکیلے نہیں جاتے

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے