اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ انڈسٹری کو مافیا قرار دے دیا

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ انڈسٹری کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر سمجھا اور جیل بھیجنے کی کوشش کی۔
حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ’’براہ کرم نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں، میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور تاجروں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ میری والدہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں ۔فلم مافیا کو سمجھنا ہوگا کہ مجھ میں ایٹیٹیوڈ کہاں سے آیا ہے، میں کیوں سستے کپڑے نہیں پہنتی اور شادیوں میں ڈانس نہیں کرسکتی‘‘ ۔

اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق انکشاف کیا کہ ’’بھکاری فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر کہا، کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بیوقوفی پر نہیں ہنستی، آئٹم نمبر کرنا، شادیوں پر ناچنا، رات کو بلائے جانے پر ہیروز کے کمرے میں جانا ان سب کیلئے صاف منع کیا تو انہوں نے مجھے پاگل کہتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی‘‘۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں کنگنا رناوت نے کہا کہ ’’یہ ایٹیٹیوڈ ہے یا دیانتداری؟ خود کو سدھارنے کی بجائے وہ مجھے سدھارنے چلے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے ابھی اپنا سب گروی رکھ کر ایک فلم بنائی ہے . راکسشوں کا صفایا ہو گا مجھےکوئی نہیں بولے گ‘‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp