سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پرویزالہیٰ نے سیشن جج اور ہائیکورٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کی ہے۔
پرویزالہیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ میجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا جبکہ سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا ہے۔ جسمانی ریمانڈ بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ جسمانی ریمانڈ سے جسمانی ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے۔
پرویزالہیٰ نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ پرویزالہیٰ کی جانب سے عامر سعید راں نے اپیل سپریم کورٹ دائر کی ہے۔