تبدیلی والے ملک میں تباہی لائے، ن لیگ بھی مہنگائی لیگ بن چکی، بلاول بھٹو

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں کسی سیاسی جماعت کو اپنا مخالف نہیں سمجھتا، تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط ہونے والوں نے تباہی لائی جبکہ ووٹ کو عزت دو اور گڈ گورننس کا نعرہ لگانے والی جماعت ان میں سے ایک نعرے پر بھی عملدرآمد نہیں کر سکی اور بے نقاب ہو کر مہنگائی لیگ بن چکی ہے۔

پشاور میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارا مقابلہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری سے ہے، اس وقت روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، لیکن اگر کسی کا خیال ہے کہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے، پیپلزپارٹی کے جیالے بھرپور مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ 1988 کے الیکشن میں آئی جے آئی کے نام سے سیاسی اتحاد بنایا گیا تھا مگر پھر بھی بینظیر بھٹو الیکشن جیت کر پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ تیر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام بوڑھے سیاستدانوں سے بیزار ہو چکے ہیں اور نوجوان وزیراعظم چاہتے ہیں، اس لیے 70 سال کے سیاستدان مسجد میں بیٹھ کر ملک کے لیے دعا کریں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے، نوجوانوں کو سمجھانا ہے کہ بھٹو ازم کیا ہے، بھٹو ازم کا مطلب ہے کہ اشرافیہ کی نہیں بلکہ اس ملک کے مزدوروں اور کسانوں کی خدمت کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اصولوں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جان دیدی مگر اصول سے پیچھے نہیں ہٹے۔

روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر آج عملدرآمد کی ضرورت ہے

بلاول بھٹو نے کہاکہ ایک شخص کو اس ملک پر مسلط کیا گیا تھا جس نے کہاکہ یوٹرن لینا لیڈر کی نشانی ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو بتائیں یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں بزدل کی نشانی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر عملدرآمد کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے 16 ماہ کی کارکردگی پر فخر ہے اور اس کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں، عوام اتحادی حکومت میں شامل دیگر لوگوں سے بھی پوچھیں کہ کیا وہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لیے جیالا وزیراعظم ناگزیر ہے، ہم حکومت میں آ کر کسان کارڈ بھی لے کر آئیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کے لیے مزدور کارڈ لایا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کے بعد کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرتے ہوئے وہاں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔

انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات تک ذاتی اختلافات کو ختم کر دیں تاکہ ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر