سانس کی بدبو کی وجوہات اور بہترین تدارک؟

اتوار 19 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانس کی بدبو کی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے دوستوں کی محفل میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔ لیکن یہ مسئلہ حل کرنا زیادہ مشکل نہیں منہ کی بدبو سے نجات حاصل کرنے کے چند آسان طریقے درج ذیل ہیں جنپر عمل کرکے آپ اپنی شخصیت اور خود اعتمادی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

سانس کی بدبو کی وجہ عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے، عارضی بو کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے، کچھ کھانے مثلاً پیاز اور لہسن وغیرہ کے کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خوارک خون میں ملتی ہے تو پھیپھڑوں سے سانس خارج ہونے کے بعد منہ سے بو آتی ہے۔

سانس کی بدبو کی مستقل وجہ زبان کے اوپر بیکٹیریا کا اکٹھا ہونا ہے، یہ بیکٹیریا اس وقت مزید پھلتے پھولتے ہیں جب ہمارا منہ خشک ہوتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ دن میں 2 بار جب برش کریں تو اپنے برش کو زبان کے اوپر بھی اچھی طرح رگڑیں تاکہ بیکٹیریا سے نجات پائی جا سکے۔

اگر آپ کا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آتی ہے، آپ کو چاہیے کہ پانی کا وافر استعمال کریں تا کہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔کوشش کریں کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ہر کھانے کے بعد دانت صاف کریں تاکہ منہ میں کھانے کے ذرات نہ رہیں اور بو سے نجات حاصل کی جاسکے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں آپ کے منہ میں کوئی انفیکشن تو نہیں کیونکہ انفیکشن کی وجہ سے بھی منہ سے بو آتی ہے۔ کافی اور چائے کے استعمال سے نہ صرف دانت خراب ہوتے ہیں بلکہ اس سے منہ سے بھی بو آتی ہے جبکہ دوسری جانب تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں لہٰذا آپ کو چاہیے کہ دہی لازمی کھائیں۔

جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ناگوار بو آتی رہتی ہے، اگر آپ تمباکو کسی بھی صورت میں استعمال کرتے ہیں تو فوراً اس سے نجات حاصل کرلیں۔ ایسے مصالحہ جات جو خوشبو دار ہوتے ہیں ان میں لونگ، سونف اور الائچی سرِفہرست ہے، اپنے منہ میں ایک الائچی چپا کر تھوڑی دیر رکھ لیجیے ایسا کرنے سے منہ کی بدبو اسی وقت ختم ہوجاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہ پیما ثمینہ بیگ جنوبی قطب تک اسکینگ کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

یہ واقعہ قوم کے ضمیر پر دائمی زخم ہے، سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 11ویں برسی پر پی ٹی آئی کا پیغام

یورپی یونین کا بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات کے لیے آبزرویٹری مشن بھیجنے کا اعلان

سابق آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو کو ملکی سیاست میں مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ

سڈنی حملہ آوروں نے نہتے لوگوں کو کیسے نشانا بنایا؟ عینی شاہدین نے تفصیلات بتا دیں

ویڈیو

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

نقاب مسلمان خاتون نہیں بھارتی سیکولر ازم کے چہرے سے اترا ہے، مولانا عبدالوحید

کالم / تجزیہ

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں

اگلی بار۔ ثاقب نثار