قیدیوں کی واپسی: حماس اسرائیل معاہدے کے قریب پہنچ گئے، قطری وزیراعظم

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ انہیں اعتماد بڑھ رہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

دوحہ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا کہ معاہدے کو درپیش چیلنجز صرف عملی اور لاجسٹک ہیں۔

ان کا یہ بیان واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس معاہدے سے واقف افراد کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل، امریکا اور حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ میں یرغمال بنائی گئی درجنوں خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے عارضی معاہدہ کیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ فریقوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، چاہے وہ اسرائیلیوں کے ساتھ ہو یا حماس کے ساتھ، اور ہم دیکھتے ہیں کہ خاص طور پر گزشتہ چند دنوں میں ایک اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

6 صفحات پر مشتمل معاہدے سے واقف افراد کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی اگلے چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جنوبی غزہ تک بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے کیونکہ فضائی حملوں میں درجنوں فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے، جن میں 2 اسکولوں میں پناہ لینے والے عام شہری بھی شامل تھے۔

معاہدے کے تحت فریقین کم از کم 5 دن کے لیے جنگی کارروائیاں منجمد کردیں گے جبکہ ہر 24 گھنٹے میں 50 یا اس سے زیادہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر ہونے والے حملے کے دوران تقریبا 240 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔

اسرائیل کو حماس کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کی امید

قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک ممکنہ معاہدے کے بارے میں امریکا میں اسرائیلی سفیر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر آئندہ دنوں میں اتفاق ہو سکتا ہے۔

مائیکل ہٹسوگ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ’سنجیدہ کوششیں‘ کی گئی ہیں اور اس کی کامیابی کے ’بہتر امکانات کے لیے‘ اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جا رہیں۔

اس حوالے سے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی ایک خبر دی ہے تاہم امریکہ اور اسرائیل نے کسی بھی معاہدے کے مکمل ہونے کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب قطری حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کار معاہدے میں معمولی مسائل کو حل کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp