سلامتی کونسل غزہ میں کشیدگی رکوانے کے لیے کردار ادا کرے، چین کا مطالبہ

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نےغزہ کے بحران سے نمٹنے اور مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنا اور فوری طور پر جنگ بندی کرنا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی سختی سے پاسداری اور فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرنی چاہیے۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے کسی بھی حل میں 2 ریاستی فارمولے کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو عرب اور اسلامی ممالک کی آواز سنتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ذمہ دارانہ اقدامات کرنے چاہییں۔۔

انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ وفد کے دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ چین کے نائب صدر ہان زنگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ چین عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ رابطے کو مضبوط کرتا رہے گا اور سلامتی کونسل پر زور دے گا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر مزید اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان