پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو پشاور ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی جانا چاہ رہے تھے لیکن باچا خان پشاور ایئر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

باچا خان پشاور ایئر پورٹ سے اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ عمرہ ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے لیکن ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے کلیئرنس دیے جانے کے باوجود مجھے آف لوڈ کردیا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ مجھے کیوں روکا گیا اور کس نے حراست میں لے کر بٹھایا ہوا ہے، میرا نام ای سی ایل میں ہے نہ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے۔ میں نے کبھی فوج اور اداروں کے خلاف بھی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست میں ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔ ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی، 2 نمبر کی سیاست نہیں کی۔ مجھ سے بورڈنگ کارڈ بھی لے لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp