غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیخلاف چیمبر اپیل منظور، سپریم کورٹ کا مقدمہ کھلی عدالت میں سننے کا فیصلہ

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے چیمبر اپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا.

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم  رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔

بعد ازاں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔ جسٹس یحیی آفریدی نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی تھی۔

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانونی نوعیت کے ہیں اور درخواست پر عائد اعتراضات کا جائزہ عدالت کو لینا چاہیے اور کیس سماعت کے لیے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔ نومبر کے دوسرے ہفتے تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp