جنوبی وزیرستان: 2 بیٹوں سمیت قتل ہونے والے ملک اسلم نور کون تھے؟صدارتی ایوارڈ کیوں ملا؟

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ایک دھماکے میں طالبان مخالف مقامی امن لشکر کے سربراہ اور ان کے 2 کم سن بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان پولیس کے مطابق یہ واقعہ وانا کے علاقے  درہ غونڈے میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں علاقہ کی بااثر شخصیت ملک  اسلم نور سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملک اسلم کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ ملک اسلم نوری جنوبی وزیرستان کے بااثر ملک تصویر کیے جاتے تھے جو علاقے میں امن و امان کے لیے کوشاں رہتے تھے۔

ملک اسلم مقامی امن لشکر کے سربراہ بھی تھے، یہ امن لشکر جنوبی وزیرستان میں غیرملکی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp