فری لانسنگ: ہزاروں پاکستانی طلبہ و طالبات کو تربیت دینے کا منصوبہ تیار

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان میں ہر سال 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جن کے لیے فری لانسنگ کی تربیت دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے آئی ٹی ایکسپورٹس اسٹریٹیجی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کینیڈا کی آبادی سے زیادہ ہے۔

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، لیکن ان کی تربیت کے لیے منصوبہ بندی تیار کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا آغاز بھی کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت دینے کا پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جن کے لیے 3 سالہ پلان تیار کیا ہے۔ ان آئی ٹی گریجویٹس کو تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

عمر سیف نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اس سال 16 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی میں تربیت دے گی، اسٹارٹ اپس کے لیے پاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ کا آغاز کریں گے کیوں کہ  پاکستان میں اس حوالے سے اتنی سکت ہے کہ اربوں ڈالرز کمائے جا سکیں۔

نگراں وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ ویئر پاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے دنیا میں زیادہ مانگ والے آئی ٹی شعبے کے کورسز کی لسٹ فراہم کی ہے، جامعات میں سٹینڈرائزڈ کوالٹی ٹیسٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp