امریکی ڈالر کی غیر قانونی خریدوفرخت میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے خلاف کارروائی

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیرملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار اور امریکی ڈالرز برآمد کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی کرتے ہوئے فائیو اسٹار چورنگی کراچی سے امریکی ڈالر کی غیرقانونی خرید و فرخت میں ملوث 2 ملزمان  گرفتار کر لیے۔

ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے امریکی ڈالرز

گرفتار ملزمان میں چوہدری نذیر اور سید وسیم احمد شامل ہیں، جن کے قبضے سے 5 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بغیر غیرملکی کرنسی کی خریدوفرخت میں ملوث تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اوپن مارکیٹ سے 15-10 روپے کم نرخ میں امریکی ڈالر فروخت کررہے تھے۔  ملزمان کا اب تک 1 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کرنسی کی غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر مرکزی ملزم اور گروہ کے دوسرے کارندوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں چوہدری نذیر اور سید وسیم احمد

گینگ کے مرکزی ملزم کا تعلق ضلع راجن پور، پنجاب سے ہے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے مقدمہ درج کر لیا۔جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp