حکام نے کراچی میں معروف ریسٹورنٹ کی 2 شاخیں کیوں بند کردیں؟

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں سرکاری حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف ریسٹورنٹ کی 2 شاخوں کو سیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے پوائنٹ آف سیل سے منسلک نہ ہونے پر ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی کراچی میں 2 شاخیں سیل کردی ہیں۔

سندھ ریوینیو بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کی ڈیفنس کھڈہ مارکیٹ اور کلفٹن بلاک 2 میں واقع  2 شاخیں سیل کی گئی ہیں۔

سندھ ریوینیو بورڈ نے بتایا ہے کہ متعدد نوٹسز بھیجے جانے کے باوجود متعلقہ ریسٹورنٹ پوائنٹ آف سیل سے منسلک نہیں ہوا جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ سندھ سیلز ٹیکس قانون کے تحت سالانہ 50 لاکھ روپے سے زائد  کا کاروبار کرنے والوں کا پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہونا لازم ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے کے بعد اصل رسید ضرور طلب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp