سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مخصوص میڈیا گروپس پر پھر سے کوئی پروپیگنڈا ہونے والا ہے جس کے پیچھے ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بنایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہاکہ اس کھیل کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے کھلاڑی ہیں۔
خبر ہے مخصوص میڈٰیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے
کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑےوہی لیکس والے کھلاڑی ہیں
اس پراپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں
کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟
اس پراپیگنڈہ میں ممکنہ طور پرکئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز…— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) May 14, 2024
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟۔
فیصل واوڈا نے بتایا کہ اس پروپیگنڈا مہم میں ممکنہ طور پرکئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا دوست ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی اس مہم کا ٹارگٹ ہیں؟ جبکہ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ میں وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔
فیصل واوڈا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مہم کون سے میڈیا گروپس شروع کریں گے اور کس کے خلاف ہوگی تاہم انہوں نے وقت سے پہلے خبردار ضرور کیا ہے۔