تیسرا ٹی 20: پاکستان نے آئر لینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئر لینڈ کی بیٹنگ

آئر لینڈ کے بیٹر لورکن ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینڈ بیلبرین نے 35 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد ہیر ٹیکٹر 30 اور گراہم ہوم 10 رنز بناسکے۔

پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی 2، عماد وسیم اور محمد عامر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ اعظم خان 18 اور صائم ایوب نے 14 رنز بنائے۔

قومی ٹیم نے آج کے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ریسٹ دیتے ہوئے حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی