26 نومبر: جب لندن میں گزشتہ صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی

اتوار 26 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

26 نومبر 1983ء کو لندن کے ہتھرو ائیرپورٹ کے نزدیک برطانیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی جس میں ڈکیت لگ بھگ 10 کروڑ پاؤنڈ مالیت کا سونا لے اڑے۔ ‘برنکس-میٹ ڈکیتی’ کے نام سے جانی جانے والی یہ واردات لندن کے ہیتھرو انٹرنیشنل ٹریڈنگ اسٹیٹ میں صبح 6 بج کر 40 منٹ پر ہوئی جس میں 6 مسلح ڈکیت ملوث تھے۔ یہ ڈاکو برنکس-میٹ کے وئیر ہاؤس میں داخل ہوئےاور اس وقت کے مطابق 26 ملین پاؤنڈ مالیت کی سونے کی اینٹیں، ہیرے، اور کیش لے کر فرار ہوئے۔ آج کے حساب سے یہ لگ بھگ 10 کروڑ پاؤنڈ کی رقم بنتی ہے۔


امریکی صدر جارج واشنگٹن نے 26 نومبر 1789ء کو امریکی ریاست اور اس کے آئین کی تخلیق کی خوشی میں یومِ تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور اس دن کو عام تعطیل قرار دیا۔


26 نومبر 1922ء کو مصر میں ہاورڈ کارٹر اور لارڈ کارناروون پہلی بار قدیم مصر کے بادشاہ توتن خامون کے مقبرے میں داخل ہوئے۔ اس مقبرے کی دریافت کو جدید آثار قدیمہ کی سب سے اہم اور مشہور دریافت مانا جاتا ہے۔کھدائی کا عمل شروع ہونے کے 7 سالوں بعد کارٹر اور ان کی ٹیم نے 4 کمروں والے مقبرے کو تلاش کیا جہاں سے کئی ہزار اشیاء کا ایک حیرت انگیز ذخیرہ ملا ۔ اس کے علاوہ وہاں سے سونے سے بنے تابوت کے اندر بادشاہ ت توتن خامون کی ممی تھی جو 3000 سال سے زائد عرصےسے محفوظ تھی۔


آج کے دن سال 1967ء میں نواب آف کالاباغ ملک امیر محمد خان کو قتل کیا گیا۔


26 نومبر 1971ء کو صدر آغا یحییٰ خان نے نیشنل عوامی پارٹی کے دونوں گروپوں پر پابندی لگا ئی۔


26 نومبر 1979ء کو جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز سعودی عرب کے شہر طائف کے قریب گر کر تباہ ہو ئی۔


سال 2011ء میں نیٹو فورسز نے فضائی حملوں میں مہمند ایجنسی میں 2 سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں 24 فوجی شہید اور 14 زخمی ہوئے۔


26 نومبر 2008ء کو ممبئی حملوں کے سلسلے کا پہلا واقع پیش آیا۔ اس کے بعد کے دنوں میں بھی ان حملوں کا سلسلہ جاری رہا جن میں 175 افراد ہلاک ہوئے ۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp