علی سفینہ نے مشہور ڈرامے ’تیرے بن‘ کو ’تیرے ڈسٹ بن‘ کا نام کیوں دیا؟

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیرے بن ایک ایسا ڈرامہ ہے جس نے ٹیلی ویژن اور یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے۔

اس ڈرامے کو پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی شائقین نے بیحد سراہا ہے۔

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی ڈرامہ نشر ہونے کے بعد عالمی سطح پر مقبول ہوچکے ہیں اور لوگ ڈرامے کے سیزن 2 کے لیے دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔

گو تیرے بن کی کہانی میں خاصے جھول تھے اور  بنیادی پلاٹ پر بھی تنقید کی جارہی تھی جس میں بعد میں کچھ تبدیلی بھی کی گئی تاہم ان سب کے باوجود ڈرامہ ہٹ رہا۔

 

اگرچہ تیرے بن ایک بہت بڑا سنسنی خیز ڈرامہ ہے لیکن اس پر کافی تنقید بھی ہوئی کیونکہ بہت سے لوگوں نے اسے لایعنی بھی قرار دیا۔ اس پر بہت سے میمز بھی بنے اور ہر کوئی اس کا مداح نہیں تھا۔ اداکار اور میزبان علی سفینہ کا بھی اس بارے میں کچھ کہنا تھا۔ علی اس وقت 2 بڑے ڈراموں ’جیسی آپ کی مرضی‘ اور ’منت مراد‘ کا بھی حصہ ہیں۔

ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی نے تیرے بن کو ’ڈسٹ بن‘ قرار دیا۔

انڈسٹری میں خراب اسکرپٹس اور کام کے خراب حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی نے کہا کہ کام کے مجموعی معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یمنیٰ اور وہاج بہترین اداکار ہیں لیکن خراب معیار ’تیرے ڈسٹ دان‘ جیسے ڈرامے بناتا ہے جس سے لوگوں کو بہت سی شکایات ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر