خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لیے مختلف اقدامات کی متفقہ طور پر منظوری دیتے ہوئے ان اقدامات کے تحت تصور کیے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایپکس کمیٹی (ایس آئی ایف سی) کے جمعے کو نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے خصوصی اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے تعاون کی موجودہ سطح کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے ان اقدامات کے تحت تصور کیے گئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئےتمام شراکت داروں کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے حصول کی ہدایت کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔