نوازشریف 8 فروری کو چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، خواجہ محمد آصف

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف 8 فروری کو چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ نوازشریف جلا وطن ہوئے لیکن کارکنوں نے وفا داری نبھائی، خود وفادار ہوں تو لوگ وفاداری نبھاتے ہیں۔ جب میں قید میں تھا تو یقین تھا کہ نواز شریف واپس آئے گا۔ ہم کہتے تھے ہمارا قائد واپس آئے گا تو وہ ہمارا گمان نہیں یقین تھا۔

سیالکوٹ ن لیگ کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سیالکوٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ نواز شریف نے میرے 34 سالہ سیاسی کیریئر کے دوران ہمیشہ سرپرستی کی، نواز شریف نے ہمیں ہمیشہ عزت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جیل کاٹی، جیل کے تعلقات کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ 34 سال میں ایک بار بھی میری وفاداری میں لغزش نہیں آئی۔ جو وفادار نہیں رہتا ان کے لیے کوئی لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا، اللہ کی ذات کے بعد نواز شریف نے مجھے عزت بخشی۔ نواز شریف کے ساتھ 60 سال پرانا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساتھیوں نے نیب بھگتا، نواز شریف کی بیٹی، بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کیا گیا۔ نواز شریف کے ورکرز ان کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے والوں کو آج پشیمانی کا سامنا ہے۔ شہباز شریف ہمارے ہمسایہ تھے انہوں نے کمبل مجھے پہنچایا کیوں کہ جیل میں بہت سردی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مٹانے والے مٹ گئے رل گئے، گری ہوئی سوچ رکھنے والا 4 سال حکمران تھا۔ 4 سال حکمرانی میں ساتھ رہنے والوں میں سے مشکل میں کوئی بندا کھڑا نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp