اسلام آباد کے علاقے شاہدرہ میں ہوئے سکول بس حادثے کا مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں پرنسپل محمود الحسن کی مدعیت میں بس ڈرائیور کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے پکنک پوائنٹ شاہدرہ میں سکول بس حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کیخلاف 4 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حادثہ شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر بچوں کو واپسی کے لیے بس میں بٹھاتے وقت پیش آیا تھا۔ بس کے پھسلتے ہی ڈرائیور سمیت کچھ بچوں اور اساتذہ نے بھی چھلانگ لگا دی تھی۔
حادثے میں بس میں سوار خاتون ٹیچر ہانیہ طارق جاں بحق ہو گئی تھی۔ مقدمے میں مزید بتایا گیا کہ اساتذہ، عملے اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں خواتین اساتذہ مسکان، سویرا، سحر اور فرزانہ شامل ہیں۔