مختلف حوالوں سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی ۔
گزشتہ دنوں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئیں جس کا دفاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیا ۔
حریم شاہ نے انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’میں اپنے تمام چاہنے والوں سے مخاطب ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ یہ جو ویڈیوزمنظر عام پر آئی ہیں وہ میری دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے وائرل کیں ہیں‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ تر وقت ساتھ گزارتے تھے، ایک ساتھ کھاتے تھے حتیٰ کہ میرے موبائل کا پاسورڈ بھی انہیں معلوم تھا۔
حریم شاہ نے بتایا کہ ایک سال پہلے ہی انہیں عائشہ پر شک ہوچکا تھا اور میں نے ایف آئی اے میں عائشہ ناز کے خلاف ایک شکایت بھی درج کی تھی لیکن ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔یہ ویڈیو وائرل کرنے سے پہلے عائشہ میرے دوستوں کو بتا بھی چکی تھی کہ میں حریم کی ویڈیو وائرل کر دوں گی ۔
انہوں نے واضح کیا کہ’ نہ تو میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا اور نہ میرا کسی کے ساتھ میرا تعلق تھا جو میری ویڈیو وائرل کرے گا‘۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ ماضی میں بھی مختلف اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی ہیں اور مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی ان کے روابط رہے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی جا کر رحیم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی رہی ہیں۔
ماضی میں حریم شاہ پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی چلتا رہا، حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ ہزاروں پاؤنڈز کے ساتھ کسی کمرے میں موجود تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی کو پاکستان سے برطانیہ لے کر آئیں مگر انہیں کسی نے نہیں روکا۔