حج 2024: درخواستوں کی وصولی آج سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج 2024 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ پہلی بار خواتین حجاج محرم کے بغیر بھی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گی۔

وزارت مذہبی امور سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ آئندہ برس قریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔ وزارت مذہی امور کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔ ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست قابل قبول ہوں گی۔ سپانسرشپ سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان