فوزیہ وقار نے وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کا حلف اٹھا لیا

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت عارف علوی نے بدھ کے روز اسلام اباد میں منعقدہ تقریب کے دوران فوزیہ وقار سے وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

فوزیہ وقار کی تقرری کا اعلان کشمالہ طارق کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔

کشمالہ طارق کی مدت ملازمت 18 فروری 2022 کو ختم ہوئی تھی تاہم وہ مدت پوری ہونے کے بعد بھی اس عہدے پر فائز رہی۔

فوزیہ وقار کی تقرری وفاقی محتسب 2013 اصلاحات کے سیکشن 3 اور 21کے مطابق کی گئی۔

یہ ادارہ ایک خود مختار قانونی ادارہ ہے جو لوگوں کو کام کرنے کی جگہ ہراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp