نگراں وزیراعظم کا 2 روزہ دورہ یو اے ای مکمل، کل کویت روانگی

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد 28 اور 29 نومبر کو کویت کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنے دورے کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح اور ریاست کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے دورے کے موقع پر افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات کی تلاش، فوڈ سیکیورٹی، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان 6 دہائیوں پر محیط گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، سال 2023 کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

واضح رہے انوارالحق کاکڑ گزشتہ روز یو اے ای کے دورے پر روانہ ہوئے تھے جہاں آج اربوں ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟