شاہ رخ خان اپنے فائدے کے لیے کسی کو بھی استعمال کر سکتے ہیں، ابھیجیت بھٹاچاریہ

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ بالی ووڈ فلموں کے مداحوں میں سے ایک ہیں اور خصوصاً سنہ 1990 کی دہائی کی فلمیں آپ کو بیحد پسند ہیں تو پھر آپ نے شاہ رخ خان کی کسی فلم میں گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کی آواز بھی سنی ہوگی۔

 لیکن اب ایک حیران کن بات سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ ابھیجیت بھٹاچاریہ جنہیں بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے کافی وقت ہوگیا تھا کہتے ہیں کہ ان کے اور شاہ رخ کے بیچ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے وہ مزید کہتے ہیں کہ شاہ رخ بہت موقع پرست انسان ہیں جو اپنے فائدے کے لیے کسی کو بھی استعمال کر کے چھوڑ دیتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران ابھیجیت بھٹاچاریہ نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں کیریئر شروع ہوا تھا وہ تب سے انہیں جانتے ہیں۔ دونوں نے بہت سی فلموں میں بھی ایک ساتھ کا کیا ہے جیسے کہ ’بادشاہ‘، ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور ’میں ہوں نا‘۔

لیکن ہر انڈسٹری کی طرح بالی ووڈ میں بھی ایک دوسرے سے سخت مقابلہ رہتا ہے اور ابھیجیت بھٹاچاریہ کو لگتا ہے کہ شاہ رخ نے آگے بڑھنے کے لیے اور اپنا نام کمانے کے لیے ان کو اور ان جیسے بہت سے لوگوں کو استعمال کیا ہے۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے بہت دفعہ صلاح کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ان کی شاہ رخ کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی ساری محنت ضائع ہوگئی۔

لیکن ایک بات تو طے ہے کہ اگر آپ شاہ رخ خان کی فلموں کا جائزہ لیں تو ان فلموں کے 5 گانوں میں سے 3 ابھیجیت کے ہو گے اور اسی لیے مداحوں کی خواہش ہے کہ یہ دونوں ایک بار پھر ساتھ کام کریں لیکن کیا ایسا ہوسکتا ہے اور کیا دونوں میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp