’باپ‘ کے پیر سے پیدا ہونے والا ان چاہا بچہ

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولن بلیک اور ان کی اہلیہ نے فرانس کے جنوبی علاقے مارسیلے میں چھٹیاں منار ہے تھے کہ ان کا پیر پھول کر جامنی ہو گیا تاہم بعد میں معالجین نے انہیں ایسی بات بتائی جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ دیگر سننے والوں کے لیے بھی انتہائی حیرت ناک بات تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولن بلیک اور ان کی اہلیہ اپنی شادی کی 35 ویں سالگرہ منانے کے لیے بذریعہ بحری جہاز مارسیلے پہنچے تھے جس دوران ان کے ساتھ یہ عجیب و غریب واقعہ رونما ہوگیا۔

اگلے روز وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچے جنہوں نے معائنہ کرکے بتایا کہ انہیں پیرو کی ’بھیڑیا‘ مکڑی نے کاٹ لیا تھا اور ان کے پیر میں انڈے منتقل کردیے تھے۔

لیکن بات صرف یہیں تک نہیں تھی بلکہ ان کے علاج کے باوجود ان کے پیر سے مکڑی کا ایک بچہ بھی نکل آیا۔

بھیڑیا مکڑیاں زہریلی نہیں ہوتیں اور اکثر کارگو جہازوں پر پہنچنے کے بعد فرانسیسی بندرگاہی شہر میں پائی جاتی ہیں۔

کرملنگٹن، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کولن بلیک نے بی بی سی ریڈیو اسکاٹ لینڈ کو بتایا کہ ’میرا پاؤں سوجا ہوا اور سرخ دیکھ کر میری بیوی نے سوچا کہ ایسا اس لیے ہو سکتا ہے کہ میرے پاس نئے سینڈل تھے جس سے میرے پیر پر رگڑ پڑگئی ہوگئی‘۔

کولن بلیک

ڈاکٹر نے ان کے پیر میں معمولی چیرا لگایا جس کے باعث مکڑی کے انڈے باہر نکل گئے تھے لیکن چھٹیاں ختم ہونے کے بعد جب کولن بلیک برطانیہ کے اسپتال گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے کا مشورہ دیا لیکن 4 ہفتے بعد انہوں نے اپنے پیر میں کچھ اور غیر معمولی چیز دیکھی۔

ڈاکٹروں کے ایک اور وزٹ پر انہوں معلوم ہوا کہ انڈوں میں سے ایک چھوٹی مکڑی نکلی اور ان کی جلد کے نیچے پھنس گئی تھی جو ان کے پیر سے باہر نکالنے کے لیے راستہ بنانے کی غرض سے انہیں کاٹے جا رہی تھی جس کے باعث انہیں تھوڑی تکلیف محسوس ہوتی رہتی تھی۔

گو مکڑی کا بچہ مردہ حالت میں نکال لیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے کولن بلیک سے پوچھا کہ کیا وہ اسے رکھنا چاہیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp