سلمان خان خود کو خوش قسمت کیوں سمجھتے ہیں؟

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی اداکار جنہوں نے 90کی دہائی میں بالی وڈ میں کام شروع کیا تھا، خوش قسمت ہیں کہ آج بھی بالی وڈ انڈسٹری میں ان کا بڑا نام ہے اور انہیں کام بھی ملتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بالی وڈ میں نئے آنے والے اداکاروں  نے بالی وڈ کا ماحول بدل دیا ہے، جس کی وجہ سے پرانے اداکاروں کو اب بالی وڈ میں اتنا کام نہیں ملتا، اس سے ہٹ کر بالی وڈ میں اب وہ بات نہیں رہی جو سلمان خان، عامر خان، یا شاہ رخ خان جیسے اداکاراؤں کی فلموں میں ہوتی تھی۔

ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنی فلم ’ٹائیگر 3‘ اور سنی دیول کی فلم ’غدار 2‘ کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہم سب اداکارجو 90کی دہائی میں آئے تھے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آج بھی بالی وڈ میں کام مل رہا ہے۔

سلمان خان نے اپنے اور بالی وڈ کے باقی خانوں (عامر خان اور شاہ رخ خان) کے ساتھ ساتھ سنی دیول، اجے دیوگن اور اکشے کمار کا بھی نام لیا اور کہا کہ ان سب اداکاروں نے ایک ساتھ ہی کام شروع کیا تھا۔

سلمان خان کا کہنا ہے ’اس میں اس بات کا بہت بڑا ہاتھ ہے کہ آپ کس طرح کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں اتنے برسوں سے بالی وڈ میں کام کر رہا ہوں۔‘

سلمان خان نے اپنے مداحوں کی بھی تعریف کی ہے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس دن بھی فلم ریلیز کریں، انہیں پتا ہوتا ہے کہ ان کے مداح ان کے ساتھ ہر لمحہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں، فلم صرف تب ہی کامیاب ہوسکتی ہے جب اس پر پوری محنت اور لگن سے کام کیا جائے، فلم ایسے بنائیں جسے لوگ بار بار دیکھنا چاہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟