تحریک انصاف پر کنٹرول: عمران خان کی بہنوں اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان لڑائی شروع، آڈیو لیک

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل لطیف کھوسہ کے مابین مبینہ ٹیلیفونک گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بشریٰ بی بی عمران خان کی بہنوں کے خلاف بات کر رہی ہیں۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ کو ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتا رہی ہیں جہاں ان کے ساتھ عمران خان کی بہنیں بھی موجود تھیں۔ بشریٰ بی بی کے بقول ’ وہاں ہمارے  درمیان اچھا خاصا مسئلہ بن گیا تھا‘۔

اس دوران لطیف کھوسہ اچھا، اچھا ہی بولتے رہے۔ بشریٰ بی بی نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ مسئلہ اس قدر گھمبیر ہوگیا تھا کہ وہ حیران رہ گئی تھیں اور انہوں نے عمران خان کی بہنوں سے زیادہ بات کرنا مناسب نہ سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے سارے کیسز وہی کرینگے اور اب آپ کے جتنے بھی مقدمات جنہیں میں سمجھوں گی کہ لیٹ ہورہے ہیں تو وہ کیسز بھی میں اُنہی کو دوں گی۔

لطیف کھوسہ عمران خان کی بہن کا ذکر کرتے ہوئے بولے، بہرکیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے‘۔

لطیف کھوسہ ابھی تفصیل بتانے ہی والے تھے کہ بشریٰ بی بی نے ان کی بات کاٹی اور بتایا کہ انہوں نے کہا، ’جی اس نے ہمارے سے اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی اتنی ہمت ہوگی تو میں نے ان سے کہا کہ ان تینوں کو کیا ضرورت تھی کہ اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں؟ میں نے کہا کہ یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ والی، زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، وہ بہت زیادہ بولی تو میں نے خان صاحب کو کہا کہ بس میرے وکیل وہی ہیں اور میں اٹھ کر آگئی‘۔

لطیف کھوسہ ان کی بات پر ہنسے اور کہا ’پتہ نہیں ان کو کیا پرابلم ہے؟‘

بشری بی بی نے کہا ’وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی  اہلیہ نے کہا کہ لوگوں سے جاکر ملو، میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شرع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہی ہوگئی‘۔

لطیف کھوسہ نے کہا ’میں بدتمیزی کرنے والا شخص نہیں، میں نے یہ ضرور کہا ہے کہ دیکھیں بار بار آپ پلیز مت اس پر اصرار کریں، مجھے آپ کرنے دیں جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں، اسی بات پہ انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کی ہے، میں نے کیا بدتمیزی کرنا تھی‘۔

بشریٰ بی بی نے جواب دیا ’نہیں اب میں آپ کو بتاتی ہوں، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس پٹیشن کےلیے گئی ہیں، وہ کہتی ہیں یہ تو ہے ہی جھوٹ، ہم تو ان سے ویسے ہی ملنے کے لیے گئے تھے، مگر ان کا رویہ۔۔۔ خان کو کہتی ہیں کہ تمہارے بارے میں 9 مئی کے حوالے سے اور سائفر کے حوالے سے میں نے اتنا برا بولا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp