عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار ہوئے یا نہیں؟ پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت کے متضاد دعوے

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے دعوے کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار نہیں ہوئے۔

پارٹی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی جا رہی ہے، ابھی تک عمران خان کی دستبرداری یا کسی اور کی نامزدگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ کوئی دوسرا امیدوار الیکشن لڑے گا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات: عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار ہوگئے

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریقہ کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ درست ہے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان نے سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی اور میری موجودگی میں فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ اس تضاد کے پیچھے کون ہے اور گمراہ کن بیان جاری کیوں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور