سابق وزیر سرفراز ڈومکی اور بلوچستان کی دیگر سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی اور صوبے کی سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے علاوہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی،علاؤالدین کاکڑ اور دیگر نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آصف زرداری نے جمعرات کو جناح ٹاؤن میں ملک شاہ ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ نواب ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل بھی موجود تھے۔

پی پی پی پی کے صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکی ہیں۔

مزید برآں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرچکے ہیں اور جلد اس کا باقائدہ اعلان کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp