دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، ویرات کوہلی شامل کیوں نہیں؟

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹیم اگلے ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے دورے کے دوران 03 ٹی20، 03 ایک روزہ جبکہ 02 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دورے کا آغاز 10 دسمبر کو ہوگا۔ دورے کے دوران بھارتی اے ٹیم اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیموں کے مابین ایک 04 روزہ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے دورہ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس جمعرات کے روز نئی دہلی میں ہوا جس میں جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتانوں کا اعلان کیاہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما ٹیسٹ، کے ایل راہول ایک روزہ جبکہ سوریا کمار یادیو ٹی20 میچز میں کپتان ہوں گے جبکہ ویرات کوہلی کو ایک روزہ اور ٹی20 میچز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ

دورہ جنوبی کے لیے روہت شرما کی قیادت میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جن میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، یشوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاز ائیر، رتراج گائیکواڈ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، روی چندرن ایشون، راویندرا جدیجا، شاردل ٹھاکر، محمد سراج، محمد شامی، جسپریت بمراہ (نائب کپتان) اور پرادیش کرشنا شامل ہیں۔

بھارتی ایک روزہ اسکواڈ

ایک روزہ میچز کے لیے کے ایل راہول کی قیادت میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جن میں کپتان کے ایل راہول کے علاوہ سہی سدرسن، تلک ورما، راجت پٹیدار، رنکو سنگھ، شریاز ائیر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزوندرا چاہل، مُکیش کمار، آویش خان، ارشدیب سنگھ اور دیپک چاہر شامل ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ

سوریا کمار یادیو ٹی20 میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یشوی جیسوال، شبمن گل، رتراج گائیکواڈ، تلک ورما، رنکو سنگھ، شریاز ائیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، راویندرا جدیجا (نائب کپتان) واشنگٹن سُندر، روی بشنوئی، کلدیب یادیو، ارشدیب سنگھ، محمد سراج، میکش کمار اور دیپک چاہرکو شامل کیا گیا ہے ۔

بی سی سی آئی کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں وائٹ بال کرکٹ سے آرام دیا دیا جسے قبول کرتے ہوئے بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو ایک روزہ اور ٹی20 میچز سے آرام دیا ہے جبکہ محمد شامی کی دستیابی اُن کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp