سعودی عرب ہماری ریڈ لائن، پاکستان کا ایران کو واضح پیغام، اسحاق ڈار کا بیان سعودی اکاؤنٹس پر وائرل

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا دفاعی معاہدہ موجود ہے جس کے باعث موجودہ صورتحال حساس ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی میں بعض خلیجی ممالک متاثر ہوئے، تاہم سعودی عرب اور عمان کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ پاکستان نے دونوں ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی عسکری محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور سفارتکاری کو واحد مؤثر حل سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کیا، تنازع بات چیت سے حل ہو سکتا تھا: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کے اس بیان کو سعودی عرب میں نہ صرف پسند کیا جارہا ہے بلکہ پاکستان کے اس موقف کو قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی سعودی پاکستانی صارفین نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران سے بات کرکے یاد دہانی کروائی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے، جس کے بعد ایران نے اپنے دوست پاکستان کی بات کا احترام کیا۔

سعودی صحافی سلطان النفیعی نے بھی کہا کہ پاکستان نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ فعال ہے اور سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔

ایک سعودی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پاکستان نے ایران کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو مدنظر رکھے۔

وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ حالیہ دنوں میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں اور تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے 4 ماہ تک قرآن اور اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیوں کیا؟

کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کا عمل شروع

لاہور: پی پی 154 کے پی ٹی آئی رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ (ن) میں شامل

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار